پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کسٹمز کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او)کے زیر اہتمام کسٹمز کا عالمی دن پیر 26 کو منایا گیا۔اس دن کے منانے کا مقصد عالمی سطح پر کاروباری آسانیوں، کاروبار میں شفافیت اور کراس بارڈر تجارتی سہولیات کا فروغ ہے۔ عالمی دن کے موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر اداروں کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف تقریبات ، …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او)کے زیر اہتمام کسٹمز کا عالمی دن پیر 26 کو منایا گیا۔اس دن کے منانے کا مقصد عالمی سطح پر کاروباری آسانیوں، کاروبار میں شفافیت اور کراس بارڈر تجارتی سہولیات کا فروغ ہے۔

عالمی دن کے موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر اداروں کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف تقریبات ، آگاہی واکس ،ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جبکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خصوصی پروگرامز نشر اور خصوصی فیچر زبھی شائع کئے گئے۔