پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کمشیر منایا گیا ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کے اعادہ

146

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کے اعادہ اور عالمی برادری کا ضمیر جنجھوڑنے کے لئے یوم یکجہتی کشمیراتوارکوبھرپور انداز میںمنا یا گیا۔یوم یکجہتی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی، صبح 10بجے کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں، پاکستان کو کشمیر سے ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ آزاد کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کیا اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کشمیریوں کی حمایت میں بڑے بڑے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔جن میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کوسلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دلائے۔ کشمیر کی آزادی تقسیم کشمیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔