پاکستان سمیت کاریک میں شامل ممالک پالیسی اصلاحات کے زریعہ ریلویز کے نظام کومربوط بناسکتے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

Asian Development Bank
Asian Development Bank

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاکستان سمیت سینٹرل ایشیاعلاقائی اقتصادی تعاون پروگرام (کاریک) میں شامل ممالک پالیسی اصلاحات کے زریعہ ریلویز کے نظام کومربوط بناسکتے ہیں۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک حالیہ سٹڈی میں کہی گئی ہے، اس سٹڈی میں کاریک کے رکن ممالک میں ریلویز نظام کی حالت زارکاجائزہ لیاگیاہے اوراس حوالہ سے مواقع، سرمایہ کاری، کمرشلائزیشن اوراصلاحات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس ضمن میں چھ پالیسی اصلاحات کی سفارش کی ہے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی سٹڈی میں کاریک ممالک کے ریلویز نظام میں کمرشل اکاونٹ نظام کوجدید بنانے، انیٹرپرائزریسورس پلاننگ، ٹیرف کومعقول بنانے، عوامی مفادکے تحفظ اورنجی شعبہ کی شراکت داری کی سفارش کی گئی ہے۔ بینک کی سٹڈی میں کہاگیاہے کہ ریلویز کے شعبہ میں کلیدی اصلاحات کے زریعہ خطہ میں نہ صرف اقتصادی نموکوفروغ حاصل ہوگا بلکہ عام لوگوں کے معیارزندگی میں نمایاں بہتری آئیگی۔