اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کا گمشدہ سامان شناخت اور ضروری کارروائی کے بعد واپس کر دیا ۔
پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق واپس کئے جانے والے سامان میں اومانی و سعودی کرنسی، گھڑی اور دیگر قیمتی سامان شامل تھا۔
مسافر گزشتہ روز دبئی سے ملتان پہنچا اور ہینڈ بیگ لائونج میں بھول گیا تھا، رابطہ کرنے پر ایئرپورٹ حکام نے ضروری کارروائی کے بعد ہینڈ بیگ مسافر کے حوالے کر دیا ۔