اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرندوں کے جہازوں کے ٹکرانے کے واقعات کی روک تھام کے لئے ملکی ایئرپورٹس اور گردونواح کے علاقوں میں عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، اسکردو سمیت دیگر ملکی ایئرپورٹس پر آگاہی بینزر آویزاں کئے گئے ہیں ۔
ایئر پورٹس کے اطراف کچرا، قربانی کی باقیات پر پرندے لپکتے ہیں جو جہازوں کے لئے خطرہ ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایئرپورٹس کے قریب مساجد میں عیدالاضحیٰ پر صفائی کے اہتمام سے متعلق اعلانات کرنے، علاقہ مکینوں سے خصوصی اپیل کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے آگاہی پر مشتمل ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔آگاہی مہم کا مقصد عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی کی باقیات کو درست طور پر ٹھکانے لگانے کی ترغیب دینا ہے۔ مہم کا مقصد ائیر پورٹس کے قریب آبادیوں میں صفائی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا بھی ہے ،مہم میں اجاگر کیاجارہاہے کہ پرندوں کا جہازوں سے ٹکرانا بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔