اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کا روباری ہفتہ کا آغاز مندی سے ہوا مگر آخر میں کے ایس ای100 انڈکس 303.22 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 75575.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 426 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 49 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 441.26 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.63 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈکس میں 131.46 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈکس 24211.60 پوائنٹس پر بند ہوا، فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.351 ارب روپے کا لین دین ہوا۔گزشتہ روز فوجی سیمنٹ لمیٹڈ کے 32835391 حصص، کے الیکٹرک 31651913 حصص اور پی آئی اے ہولڈنگز لمیٹڈ کے 25572549 حصص کا لین دین ہوا۔ امٹیکس لمیٹڈ، خالدسراج ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور دیوان مشتاق لمیٹڈ ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔