پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای100انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بحال

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,430 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,66,930 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، جب 7,032 پوائنٹس کے …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,430 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,66,930 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، جب 7,032 پوائنٹس کے غیرمعمولی اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,65,476 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔کاروباری حلقوں کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا نتیجہ ہے۔