پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 828 پوائنٹ بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 514 پوائنٹس پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 828 سے زائد پوائنٹ بڑھ کر 1,66,514 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں نمایاں تیزی …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 828 سے زائد پوائنٹ بڑھ کر 1,66,514 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوا۔

بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 210 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 1,65,686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ تیزی کی بنیادی وجوہات میں روپے کی قدر میں استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں دلچسپی شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہا اور حکومتی اقدامات سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتے رہے تو آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں بہتری کا امکان ہے۔