اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس359پوائنٹس اضافے سے66 ہزار85 ہو گیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں بدھ کو تیزی کا رجحان جاری رہا،359 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ0.55 فیصد کی مثبت تبدیلی سے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز65726پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔