پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی والا یہ ہفتہ سرمایہ کاروں کی امید اور صنعتی ترقی کا عکاس ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

113
پاک افریقا ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور تین روزہ سنگل کنٹری نمائش 9 تا 11 جنوری قاہرہ میں ہوگی
پاک افریقا ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور تین روزہ سنگل کنٹری نمائش 9 تا 11 جنوری قاہرہ میں ہوگی

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجازنے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی والا یہ ہفتہ سرمایہ کاروں کی امید اور صنعتی ترقی کا عکاس ہے، کے ایس ای۔ 100 انڈیکس نے 50 ہزار پوائنٹ کی اہم سطح کو عبور کر لیا ہے ، جو ایک مضبوط خریداری کے رجحان کی وجہ سے ہے۔ روپے کی بحالی اور حوصلہ افزا معاشی اشاریوں کے ساتھ ایک مثبت ہفتے کا آغاز ہوا ہے۔

اتوار کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگست 2023 میں پاکستان کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں سالانہ 3 فیصد اضافہ ہوا، جو 14 ماہ کے بعد ایک مثبت واپسی کی علامت ہے، حسابات جاریہ کا خسارہ بھی98 فیصد سالانہ کم ہوا، جو کہ اقتصادی ترقی کا اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں مثبت شراکت کمرشل بینکوں، کھاد، بجلی، سیمنٹ ، ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کے شعبوں سے آئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی مارکیٹ میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔