اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان رہااورکے ایس ای 100انڈیکس1103.93پوائنٹس کے اضافہ کے بعد167346.83پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 486کمپنیوں کے 1819.32ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 56.82ارب روپے تھی،216کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،229کی قیمتوں میں کمی اور41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کے ایس ای 30انڈیکس 306.47پوائنٹس کے اضافہ کے بعد51193.07پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، 100انڈیکس1103.93پوائنٹس کے اضافہ کے بعد167346.83پوائنٹس پربند

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان رہااورکے ایس ای 100انڈیکس1103.93پوائنٹس کے اضافہ کے بعد167346.83پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 486کمپنیوں کے 1819.32ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 56.82ارب روپے تھی،216کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،229کی قیمتوں میں کمی اور41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کے ایس ای 30انڈیکس 306.47پوائنٹس کے اضافہ کے بعد51193.07پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 306.47پوائنٹس کے اضافہ کے بعد241742.80پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 10.065ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 547325660حصص،ورلڈکال ٹیلی کام 260923133حصص اوربینک آف پنجاب کے 128917660حصص کالین دین ہوا،فرسٹ پنجاب مضاربہ،بی ایف مضاربہ اورکوہ نورانڈسٹریز لمیٹڈسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔








