اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2022 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو 1005226 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 22 فیصدزیادہ ہے۔
مالی سال 2021 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو 826676 ملین روپے کابعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022 میں بینکوں کے بعد ازٹیکس منافع میں 3 فیصد توانائی اور بجلی کی کمپنیوں کے منافع میں 30 فیصد ، آئل مارکیٹنگ کے منافع میں 192 فیصد، کیمیکلز کمپنیوں کے منافع میں 17 فیصد، ٹیکسٹائل 74 فیصد، سیمنٹ 6 فیصد، آٹوموبائل 8 فیصد، ریفائنریز 639 فیصد، فوڈز 32 فیصداور ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے منافع میں39 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ اس کے برعکس فرٹیلائزر کمپنیوں کے منافع میں 9 فیصد، پاور9 فیصد، انجینئرنگ
2 فیصد، فارما3 فیصد، انشورنس 3 فیصد اور دیگر کمپنیوں کے منافع میں 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022 کےدوران پاکستان سٹاک ایکسچیج میں رجسٹرد کمپنیوں کے قبل از ٹیکس منافع میں سالانہ بنیادوں پر پر 42 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال 2022 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو 1763703 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 42 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 2021 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کو 1243129 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔