پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 6 ہزار 558پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

115
Pakistan Stock Exchange
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 6 ہزار 558پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 1453پوائنٹ اضافے سے ایک لاکھ6 ہزار558پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مارکیٹ میں مثبت سرگرمیوں کا مظہر ہے۔