اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 84.82 پوائنٹس کی کمی کے بعد77745.52 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر446 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 196 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،183 کی قیمت میں کمی اور67 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 380.71 ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 11.237 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس 93.56 پوائنٹس کی کمی کے بعد24783.43 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 210.91 پوائنٹس کی کمی کے بعد123982.20 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.123 ارب روپے کے سودے طے پائے۔
کوہ نورسپننگ ملزکے 101859421 حصص، یوسف ویونگ ملز35808078 حصص اورفلائنگ سیمنٹ لمیٹڈ کے 17469961 حصص کا لین دین ہوا۔سیکورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ، دیوان فاروق سپننگ ملز اورسیلی ٹیکسٹائل ملز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 37.1 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔