پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس 3505.62پوائنٹس کی کمی کے بعد94574.16پوائنٹس پربند

96
Pakistan Stock Exchange
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 3505.62پوائنٹس کی کمی کے بعد94574.16پوائنٹس پربندہوا۔انڈیکس میں مجموعی طورپر3.71فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کارحجان رہا تاہم بعد میں انڈیکس میں بتدریج کمی آئی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 455کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،52کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،355کی قیمتوں میں کمی اور48کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس ای 30انڈیکس 1113.91پوائنٹس کی کمی کے بعد29444.82پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 7722.57پوائنٹس کی کمی کے بعد138440.72پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 331.29پوائنٹس کے سودے طے پائے۔مجموعی طورپر1116.32ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 43.29ارب روپے تھی۔کے الیکٹرک کے 101636133حصص،بینک آف پنجاب کے 92023190 حصص اورحیسکول کے 73320431حصص کالین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم کم ہوکر43.4ارب روپے ہوگیا۔