پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 907 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز مندی کا رجحان برقرار رہا جبکہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں 907 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جو 0.55 فیصد کی منفی تبدیلی ظاہر کرتا ہے۔ انڈیکس 166,173.75 پوائنٹس کے مقابلے میں 165,266.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 1,274,692,822 شیئرز کا لین دین ہوا جو گزشتہ سیشن کے 1,266,227,891 شیئرز سے …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز مندی کا رجحان برقرار رہا جبکہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں 907 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جو 0.55 فیصد کی منفی تبدیلی ظاہر کرتا ہے۔ انڈیکس 166,173.75 پوائنٹس کے مقابلے میں 165,266.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 1,274,692,822 شیئرز کا لین دین ہوا جو گزشتہ سیشن کے 1,266,227,891 شیئرز سے قدرے زیادہ رہا جبکہ حصص کی کل مالیت 54.22 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 61.13 ارب روپے رہی۔

سٹاک مارکیٹ میں 484 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 297 میں کمی جبکہ 39 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی تین کمپنیوں میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) 11 کروڑ 43 لاکھ 22 ہزار 798 شیئرز کے ساتھ 33.37 روپے فی شیئر، بینک آف پنجاب 8 کروڑ 80 لاکھ 49 ہزار 557 شیئرز کے ساتھ 33.63 روپے فی شیئر اور کے-الیکٹرک لمیٹڈ 8 کروڑ 74 لاکھ 82 ہزار 618 شیئرز کے ساتھ 7.23 روپے فی شیئر پر نمایاں رہیں۔

قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے شیئر میں ہوا جو 56.08 روپے اضافے کے ساتھ 3,986.08 روپے پر بند ہوا جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے شیئر میں 49.11 روپے کا اضافہ ہوا اور وہ 30,000.00 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب رفحان مائز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز میں 176.85 روپے کی کمی واقع ہوئی جو 9,724.82 روپے پر بند ہوئے جبکہ اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے شیئرز میں 41.68 روپے کی کمی سے قیمت 2,033.00 روپے پر آ گئی۔

فیوچر مارکیٹ میں 336 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 107 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 226 میں کمی جبکہ 3 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔فیوچر مارکیٹ میں کل 23 کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 18.56 ارب روپے رہی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی-اکتوبر) 2 کروڑ 80 لاکھ 81 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سب سے زیادہ فعال رہی جس کی قیمت 33.76 روپے فی شیئر رہی۔جی ایچ این آئی-بی کے شیئر میں سب سے زیادہ 36.99 روپے کا اضافہ ہوا جو 889.98 روپے پر بند ہوا جبکہ ایم اے آر آئی-بی کے شیئر میں 13.64 روپے کی کمی واقع ہوئی جو 747.68 روپے پر بند ہوا۔