پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان جاری ،100 انڈیکس 1578.66 پوائنٹس کی کمی بعد 166173.74 پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو دوسرے روز بھی مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 1578.66 پوائنٹس کی کمی بعد 166173.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 488 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،183 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 267کی قیمتوں میں کمی اور 37 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مجموعی طورپر1266.22ملین حصص کا لین …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو دوسرے روز بھی مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 1578.66 پوائنٹس کی کمی بعد 166173.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 488 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،183 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 267کی قیمتوں میں کمی اور 37 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مجموعی طورپر1266.22ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت54.21ارب روپے تھی

کے ایس ای 30 انڈیکس 637.70 پوائنٹس کی کمی کے بعد 51149.07 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 4246.03 پوائنٹس کی کمی کے بعد 242071.42 پوائنٹس پر بندہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 11.52 ارب روپے کا لین دین ہوا۔گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 180608050 حصص، بینک آف پنجاب 134742790 حصص اور سینیرجیکوپاکستان کے 90723995 حصص کا لین دین ہوا،فرسٹ کیپٹل سکیورٹیز،پرویزاحمدکنسلٹنسی سروسز اور میڈیا ٹائمر لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔