پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 1917.62 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 103272.94 پوائنٹس پر بند

111
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1917.62 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 103272.94 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،338 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،85 کی قیمتوں میں کمی اور 38 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 481.10 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 31969.36 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3634.40 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 152206.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.57 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز 1556.25 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 47.097 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 213514857 حصص،سینیرجیکو پاکستان کے 196907321 حصص اور فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 68325507 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر47.2 ارب ڈالر ہو گیا۔