پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی، انڈیکس میں 1756 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,756.35 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 320.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ابتدائی سیشن کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 347 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 116 میں کمی جبکہ 105 کمپنیوں …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,756.35 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 320.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ابتدائی سیشن کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 347 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 116 میں کمی جبکہ 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 224.33 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8.92 ارب روپے رہی۔ ابتدائی سیشن میں پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 62.81 ملین، سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 35.05 ملین اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 17.46 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔ پریمیئر انشورنس لمیٹڈ، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ اور اصغرڈ نائن نان ووٹنگ آزگارڈ آرڈنری شیئرز لمیٹڈ نمایاں ایڈوانسرکمپنیاں رہی ۔

مزید خبریں