گذشتہ مالی سال کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے قبل از ٹیکس منافع میں 28 فیصد اضافہ ، بعد از ٹیکس منافع میں 5 فیصد کی کمی ہوئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) مالی سال 2017ءکے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے قبل از ٹیکس منافع میں 28 فیصد کا اضافہ جبکہ بعد از ٹیکس منافع میں 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ءکے دوران کمپنی کو 666.01 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جو گزشتہ مالی سال 2017ءکے دوران 855.31 ملین روپے تک بڑھ گیا اس طرح قبل از ٹیکس منافع میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دوسری جانب مختلف ٹیکسز کی ادائیگیوں کے بعد کمپنی کا خالص منافع مالی سال 2016ء614.44 ملین روپے کے مقابلہ میں مالی سال 2017ءکے دوران 581.99 ملین روپے تک کم ہوگیا اس طرح بعد از ٹیکس منافع میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔