اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 2634 سے زائد پوائنٹ کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس مزید بڑھتے ہوئےتاریخی بلند ترین سطح 181,669 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو مارکیٹ میں …
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 2634 پوائنٹ اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 2634 سے زائد پوائنٹ کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس مزید بڑھتے ہوئےتاریخی بلند ترین سطح 181,669 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، مثبت معاشی اشاریوں اور پالیسی تسلسل کا مظہر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جب ہنڈرڈ انڈیکس 2679 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 179,034 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری، افراطِ زر میں بتدریج کمی، معاشی استحکام اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کے باعث مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔ بینکنگ، توانائی، سیمنٹ، تیل و گیس اور دیگر اہم شعبوں کے حصص میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔








