پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

193
پاکستان فٹبال ٹیم

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ورلڈ یوتھ فٹ بال کپ ‘ناروے کپ’ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسے ٹورنامنٹ کی ’ناقابل شکست ٹیم‘ قرار دیا گیا۔پاکستان ٹیم نے دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل یوتھ فٹبال لیگ ’ناروے کپ‘ میں اپنی رنر اپ پوزیشن برقرار رکھی۔فائنل میں کپتان طفیل شنواری، احمد رضا اور فیصل نے پانچ پانچ جبکہ وہاب نے چار گول کئے۔

عبید اللہ نے تین گول کیے جس کے بعد بالترتیب عابد علی، عدیل، آصف علی، محمد علی اور شمیر علی نے ایک ایک گول کیا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ کی ناقابل شکست ٹیم قرار پائی۔ ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کی رنر اپ پوزیشن پر جشن منایا۔ فائنل کے موقع پر سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پاکستانی اسکواڈ میں طفیل شنواری، فیصل، شمر علی، سعود؛ مڈ فیلڈرز: عبدالوہاب، محمد علی، علی آصف، احمد رضا۔ دفاعی: محمد عدیل، عابد علی، عبید اللہ، اسد ناصر؛ گول کیپر: عبداللہ اور ساحل شامل تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم قطر میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی ہے اور ناروے کپ 2015 میں دوسری جبکہ ناروے کپ 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔