اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی ہدایت پر مختلف محکموں اور اداروں کے خلاف شکایات کے اندراج اور فوری ازالہ کے لئے بنائے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج افراد کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 18لاکھ موصول ہونے والی شکایات میں 17لاکھ نمٹادی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کئے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کے اعتماد میں مسلسل …
پاکستان سٹیزن پورٹل پر 18لاکھ موصول ہونے والی شکایات میں 17لاکھ نمٹادی گئیں، رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی ہدایت پر مختلف محکموں اور اداروں کے خلاف شکایات کے اندراج اور فوری ازالہ کے لئے بنائے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج افراد کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 18لاکھ موصول ہونے والی شکایات میں 17لاکھ نمٹادی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کئے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں جاری تفصیلات کے مطابق اب تک سٹیزن پورٹل کو 18لاکھ شکایات موصول ہوچکی ہیں اور ان میں 17لاکھ سے زائد حل ہوچکی ہیں جبکہ باقی پر کارروائی ہورہی ہے، مسائل کے حل کے لئے عوام کی بڑی تعداد پاکستان سٹیزن پورٹل سے رجوع کررہی ہے، یہ پورٹل شکایات کے حل کے لئے موثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 15لاکھ 13ہزار598ہوگئی ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کو موصول ہونے والی مجموعی طور پر 92 فیصد شکایات کو حل کیا جا چکا ہے، جس پر حوصلہ افزاء فیڈ بیک ملا ہے۔







