22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سپورٹس بورڈ کی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو جھوٹے گولڈ میڈل...

پاکستان سپورٹس بورڈ کی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو جھوٹے گولڈ میڈل کے دعوے پر وارننگ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کو 2025ء میں کوریا میں منعقدہ ایشیائی یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کے حوالے سے حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنے پر باضابطہ وارننگ جاری کی ہے۔ پی ایس بی کے دفتر سے جاری حکم نامے کے مطابق ایشین نیٹ بال فیڈریشن سے کی گئی تصدیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کسی کو بھی گولڈ میڈل سے نہیں نوازا گیا، البتہ پاکستان نے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر چھٹا نمبر حاصل کیا۔

پی ایس بی نے پی این ایف کے اس دعوے کو ’’مالی فوائد کے حصول کے لیے حقائق کی غلط بیانی‘‘ قرار دیا اور فیڈریشن کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے کہ مستقبل میں جھوٹی کامیابیاں ظاہر کرنے سے گریز کرے، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پی این ایف کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر پی ایس بی کے ڈسپیوٹ ریزولوشن سیکشن کے سامنے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتی ہے۔ یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے اور باضابطہ طور پر صدر پی این ایف کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں