پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشیئن سینئر انفرادی سکوائش چیمپئین شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

103
جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشیئن سینئر انفرادی سکوائش چیمپئین شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ منگل کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ کےلئے 2 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کا انتحاب کیا گیا ہے جبکہ ایک کھلاڑی کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ کھلاڑیوں میں طیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں جبکہ ظاہر شاہ کو ریزرو کھلاڑی میں رکھا گیا ہے۔ آفیشلز میں فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر اورفضل شاہ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کے انتحاب کےلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں ملک بھر سے 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے ایونٹ کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ چیمپیئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی اور ایونٹ میں شرکت کےلئے قومی ٹیم 28 اپریل کو روانہ ہوگی۔