اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی فریڈریکا مارگرینی نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور …
وزیراعظم عمران خان سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی فریڈریکا مارگرینی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی فریڈریکا مارگرینی نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔ وزیراعظم نے جی ایس پی پلس اسکیم کے بعد سے پاکستان اور یورپی یونین کی دوطرفہ تجارت میں اضافہ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو موجودہ علاقائی صورتحال بشمول افغانستان میں مصالحتی امن عمل اور بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانے میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے گڈ گورننس، کرپشن کے خاتمہ، قانون کی حکمرانی اور تخفیف غربت سے متعلق اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کا جائزہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے پلوامہ واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہا اور ان کے اصلاحاتی ایجنڈا میں یورپی یونین کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ یورپی یونین کے بنیادی اصولوں اور اقدار سے مطابقت رکھتا ہے۔








