پاکستان سے سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ جاری،ترجمان وزارت مذہبی امور

145
حج پروازوں کا آغاز 20 مئی سے ہو گا ،21 جون تک جاری رہیں گی،سیکرٹری مذہبی امور

پاکستان سے سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ جاری،رواں ہفتہ کے اختتام تک سرکاری سکیم کے 17 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچیں گے،ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان سے سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتہ کے اختتام تک سرکاری سکیم کے 17 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں قائم 10 حاجی کیمپ دن رات مصروف عمل ہیں، حاجی کیمپوں میں ایئر لائنوں اور بینکوں کے کاونٹر قائم کر دیئے گئے۔ عازمین حج کو ویکسین، پاسپورٹ، ٹکٹ، گلے کے لاکٹ اور کلائی بینڈ کی فراہمی جاری ہے۔ فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے، شاہین ایئر، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو حصہ لے رہی ہیں۔ پی آئی اے 36، شاہین 33، سعودی 16 جبکہ ایئر بلیو 15 فیصد حجاج کو لیکر جائے گی۔ سعودی عرب میں سہولیات کی فراہمی کیلئے دفتر امور حجاج پاکستان کے تحت شعبہ جات قائم پاکستان سے معاونین حج، میڈیکل اور وزارت مذہبی امور کی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔