پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان میچ منسوخ

لاہور ۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ابوظہبی میں شیڈول دوسرا 50 اوورز کا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مشورے پر کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی سکیورٹی اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔ بورڈ مسلسل ٹیم …

لاہور ۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ابوظہبی میں شیڈول دوسرا 50 اوورز کا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مشورے پر کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی سکیورٹی اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔

بورڈ مسلسل ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے رابطے میں ہے اور اسکواڈ کی خیریت ہر معاملے پر فوقیت رکھتی ہے۔پی سی بی حکام ای سی بی کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود بحال ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان شاہینز کو وطن واپس بلایا جائے یا سیریز جاری رکھی جائے۔