پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

300
Physical Disability T20 Champions Trophy
Physical Disability T20 Champions Trophy

ڈارون۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔

چوتھے اور آخری روز پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے 160 رنز اور بنگلہ دیش اے کو 6 وکٹیں درکار ہیں ، 296 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے۔

صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ نے ٹیم کو 96 رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا ، صاحبزادہ فرحان نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، کامران غلام اور عمر امین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

عرفان خان چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بنا سکے، حسیب اللہ 44 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ بنگلہ دیش اے کے رجاء الرحمن راجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں ، اس سے قبل بنگلہ دیش اے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمود الحسن 65 اور آُئچ ملا 58 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے محمد علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں ، خرم شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔