پاکستان شاہینز کا اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن جاری

134

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):پاکستان شاہینز کا اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔امام الحق، ابرار احمد، قاسم اکرم، شارون سراج، روحیل نذیر اور محمد اویس انور نے پاکستان شاہینز سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے جبکہ نیاز خان اور علی زریاب آصف اتوار کو قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کامران غلام بنگلادیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ 20 اگست سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔