اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش اے کے خلاف سیریز کے لیے تربیتی کیمپ بدھ کی سہ پہر اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔ 7 سے 9 اگست تک سائیڈ کی ٹریننگ، پریکٹس ہوگی۔9 اگست کے بعد کی سرگرمیوں کی تفصیلات نظرثانی شدہ سیریز کے اعلان کے بعد شیئر کی جائیں گی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 7 اگست دوپہر 2 بجے سے سائیڈ ٹریننگ کرے گی اور میڈیا کو 1.30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک سیشن کور کرنے کی اجازت ہوگی،1.45 بجے ٹریننگ سے پہلے سرفراز احمد مختصر سٹینڈ اپ انٹرویو کے لیے دستیاب ہوں گے۔8 اگست سائیڈ صبح 10 بجے سے ٹریننگ کرے گی جس میں میڈیا کو 11.30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سیشن کور کرنے کی اجازت ہوگی۔
جس کے بعد نسیم شاہ مختصر سٹینڈ اپ انٹرویوز کے لیے دستیاب ہوں گے۔9 اگست سائیڈ اسلام آباد کلب میں صبح 10 بجے سے ٹریننگ کرے گی جس میں میڈیا کو 11.30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کوریج کی اجازت ہوگی۔ تربیت کے بعد ایک کھلاڑی مختصر سٹینڈ اپ انٹرویوز کے لیے دستیاب ہوگا۔نظرثانی شدہ سیریز کے شیڈول اور اپ ڈیٹ کردہ ایڈوائزری کو مقررہ وقت پر شیئر کیا جائے گا۔مذکورہ شیڈول میں کسی تبدیلی کی صورت میں پی سی بی اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔