پیرس۔7اگست (اے پی پی):امریکا اور برازیل کی ویمنز فٹ بال ٹیمیں پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ امریکا کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد جرمنی کی ٹیم کو شکست دی جبکہ برازیل کی ویمنز ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ویمنز فٹ بال ٹیم کو مات دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ …
پیرس اولمپکس ویمنز فٹ بال ایونٹ،امریکا اور برازیل کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
پیرس۔7اگست (اے پی پی):امریکا اور برازیل کی ویمنز فٹ بال ٹیمیں پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ امریکا کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد جرمنی کی ٹیم کو شکست دی جبکہ برازیل کی ویمنز ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ویمنز فٹ بال ٹیم کو مات دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنلز کھیلے جانے کے بعد ویمنز فٹ بال ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور امریکا اور برازیل کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان طلائی تمغے کے لئے میچ 10اگست کو کھیلا جائے گا۔ اولمپکس کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں جس میں شائقین کو شاندار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں
۔سٹیڈ ڈی لیون، ڈیسینس چارپیو میں کھیلے گئے ویمنز فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں امریکا اور جرمنی کی خواتین فٹ بال ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں امریکا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد جرمنی کی ٹیم کو 0-1 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سٹیڈ ڈی مارسیلی، مارسیلی کے مقام پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں برازیل اور سپین کی ویمنز فٹ بال ٹیمیں پنجہ آزما تھیں ،جس میں امریکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف فٹ بال ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔ یادرہے کہ امریکا اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔








