اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہےکہ دنیا میں برفانی چیتوں کی تعداد چند ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے جن میں سے تقریباً 220 پاکستان کے شمالی پہاڑوں میں پائے جاتے ہیں،پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس نایاب اور خوبصورت مخلوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ جمعرات کو بین الاقوامی …
پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر برفانی چیتے کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتا ہے، وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہےکہ دنیا میں برفانی چیتوں کی تعداد چند ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے جن میں سے تقریباً 220 پاکستان کے شمالی پہاڑوں میں پائے جاتے ہیں،پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس نایاب اور خوبصورت مخلوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
جمعرات کو بین الاقوامی برفانی چیتا کے دن کے موقع پر جاری پیغام میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں برفانی چیتے کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں جن میں قدرتی مسکن کی حفاظت، سائنسی تحقیق اور مقامی برادریوں کے اشتراک سے حفاظتی منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن مزید کوششوں کی ضرورت ہے اور ہم اس ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ اور پرعزم ہیں۔








