پاکستان فرنیچر کونسل کا چین اور دیگر ممالک سے عالمی معیار کے روایتی فرنیچر سٹالز کھولنے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

شنگھائی ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل نے چینی کمپنیوں کے ساتھ فرنیچر کے شعبہ، جدید ٹیکنالوجی اور مشینوں کی منتقلی اور چین اور دیگر ممالک کے ساتھ عالمی معیار کے روایتی فرنیچر سٹالز کھولنے کیلئے مشاورت کے سلسلہ میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیئے۔ کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے اپنے ایک بیان میں مفاہمت کی یادداشتوں کے اہم نکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کم لاگت کے ساتھ شاندار فرنیچر کی تیاری کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کرنا اور دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان تجارتی روابط بہتر بنانا ہے۔