پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی

کراچی۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم نہار عالم کی قیادت میں شیڈول نیٹ ویسٹ فزیکلی ڈس ایبیلیٹی ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے بدھ کی صبح قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم میزبان انگلینڈ کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈ سریز میں سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابل ہونگی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی …

کراچی۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم نہار عالم کی قیادت میں شیڈول نیٹ ویسٹ فزیکلی ڈس ایبیلیٹی ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے بدھ کی صبح قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم میزبان انگلینڈ کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈ سریز میں سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابل ہونگی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی ٹیم براہ راست فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں پلے آف میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ پلے آف میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی۔