اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر الیگزینڈر اسٹب کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حکومت …
پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک اہم بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کا فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر الیگزینڈر اسٹب کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے عوام اور اپنی جانب سے صدر اسٹب اور فن لینڈ کے عوام کو یوم آزادی کی پرمسرت تقریبات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے فن لینڈ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، اختراع، تحقیق، بایوٹیکنالوجی اور جنگلات کے تحفظ سمیت متعدد شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے جبکہ عالمی خوشحالی انڈیکس میں مسلسل آٹھ برس پہلی پوزیشن حاصل کرنا فن لینڈ کے عوام کی صلاحیت اور تخلیقی قوتوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک اہم بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری کا فروغ اور معاشی آزادی دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار ہیں۔انہوں نے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ تعلیم، ماحولیات، ڈیجیٹلائزیشن، کان کنی اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔








