پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب میں چھ ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے 22 رکنی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا

158

راولپنڈی۔15ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے سعودی عرب میں چھ ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے 22 رکنی ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ماریہ خان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی ، منتخب کھلاڑیوں میں رومیسا خان، نشا اشرف ، مافیہ پروین، ملیکہ احتشام، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان ، نورین بیگ، ماریہ خان، الیہٰہ علا ئوالدین، کائنات بخاری، رامین فرید، ماروی بیگ ، علیزہ صابر، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک، زلفیہ نذیر، عالیہ صادق، انمول ہیرا، سوہا ہرانی اور اسرا خان شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ عدیل رزقی، گول کیپر کوچ احسن اللہ خان ، میڈیا منیجر حیدر علی، فزیو اقصیٰ اور ٹیم منیجر ایمان احمد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں میزبان سعودی عرب اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے، قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 21 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ دوسرا میچ 24 ستمبر کو سعودی عرب سے ہو گا۔