کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.070 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.049 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.070 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 21384 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6.070 بلین روپے کے سودے طے

مزید خبریں
کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.070 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.049 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.070 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 21384 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.942 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.526 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.185 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 207.231 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 143.464 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 46.370 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 14.792 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.218 ملین روپے رہی۔








