کراچی ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.67 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3001 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 7.66 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 21270 رہی۔ سب سے زیادہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.43 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.13 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 722.96 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 363.85 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 10.04 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 3.73 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں ریڈ چلی کی 35325 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.28 ملین روپے رہی۔