اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف برطانوی دارالعوام میں آواز اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ الیکس سوبیل اور ہیلارے بینن سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر عبدالقیوم کا …
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم کی برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف برطانوی دارالعوام میں آواز اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ الیکس سوبیل اور ہیلارے بینن سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ ہر ممکن آواز اٹھانے کا وعدہ کیا اور اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ وہ برطانوی حکومت کو تجویز دیں گے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر سے 7 لاکھ قابض افواج کے انخلاءتک بھارت کو ہر قسم کے اسلحہ کی ترسیل روک دیں۔







