اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کی پانچ سالہ کارگردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ 2013 سے قبل ملک کا ہر شعبہ تباہی کا شکار تھا‘ معیشت کو بحال کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پرتوانائی اور انفراسٹرکچر میں بہتری لائی گئی، ترقی کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر …
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کی پانچ سالہ کارگردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ 2013 سے قبل ملک کا ہر شعبہ تباہی کا شکار تھا‘ معیشت کو بحال کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پرتوانائی اور انفراسٹرکچر میں بہتری لائی گئی، ترقی کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی، ملک کو اندھیر وں سے نکال کر ابھرتی ہوئی معیشت میں تبدیل کیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سی پیک جیسا انقلابی منصوبہ شروع کیا‘ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام خیبر پختونخوا کے عوام کا دھوکا دیا اور اب ایک کروڑ نوکریاں اور 100دن کا پلان دوسرا ڈرامہ ہے‘ نوے کی دہائی میں ہماری ترقی کی رفتار بھارت اور بنگلہ دیش سے بہت بہتر تھی آج بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان سے بہت آگے نکل چکے ہیں، ہمیں ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے تاکہ ہم اس فرق کو مٹا سکیں‘ موجودہ ملکی معاشی صورتحال سیاسی بے یقینی کے نتیجہ میں لمحہ فکریہ ہے۔ جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفر نس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے 66سالوں میں 18ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی تھی جبکہ (ن)لیگ کی حکومت نے 4سال میں 10ہزار میگا واٹ بجلی پید ا کی ہے۔ مختلف ترقیاتی پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور سڑکوں سمیت پانی کے منصوبے مکمل کیے۔ملک میں 45 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام کیا۔









