پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں کی پریس کانفرنس

129
APP56-15 ISLAMABAD: November 15 - Federal Minister for Railways, Khawaja Saad Rafique alongwith Minister of State for IT Ms. Anusha Rahman, Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry and PML-N MNA Daniyal Aziz addressing a press conference. APP photo by Afzaal Chaudhry

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرانے ‘کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایک مرتبہ پھر ملکی مفادات کے خلاف قدم اٹھاتے ہوئے ترکی کے منتخب صدر کی آمد پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ‘عمران خان جو اپنے آپ کو لیڈر سمجتھے ہیں انھیں ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ کسی کی ذاتی دعوت اور پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا فرق ہے ‘عمران خان کی سیاست انا ‘الزام تراشی ‘گالم گلوچ سے شروع ہوتی ہے اور وہی پر ختم ہوجاتی ہے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ کے معاملے کے بعد پارلیمنٹ میں جو موقف پیش کیا تھا ‘آج بھی اسی موقف پر قائم ہیں ‘قطر والی بات عدالتی کیس کے لئے محفوظ رکھی گئی تھی ‘شریف فیملی نے بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کی اور اسے فروخت کیا گیا ‘ایک پیسہ بھی پاکستان سے باہر نہیں لے کر گئے ‘اگر مخالفین ہماری بات سے اتفاق نہیں کرتے تو وہ ثبوت عدالت میں لے آئیں ‘عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکا ٹ کر کے ثابت کر دیا کہ ان کی سیاست میں کشمیر کاز شامل نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ‘وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنٹسریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ایم این اے دانیال عزیز نے منگل کی رات پی آئی ڈی کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔