پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

195
وزیراعلی پنجاب کا مسلم لیگ( ن) کے رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری اطلاعات، وزیراعظم کے سابق پریس سیکریٹری، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین محمد صدیق الفاروق طویل علالت کے بعداتوار کو وفات پا گئے ہیں۔

ان کی نماز جنازہ (کل) بروز پیر مورخہ 16 دسمبر 2024 کو صبح 11 بجے ایچ الیون اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔