پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حاکم وقت نے یہ ثابت کیاہے کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے، وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی سے اداروں نے مضبوطی کی جانب قدم بڑھایا، ایسے اقدامات سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں، دیگر لوگوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وہ وزیراعظم کے …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حاکم وقت نے یہ ثابت کیاہے کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے، وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی سے اداروں نے مضبوطی کی جانب قدم بڑھایا، ایسے اقدامات سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں، دیگر لوگوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وہ وزیراعظم کے نقش قدم پر چلیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ مخالفین وزیراعظم کے اسٹیپ ڈاﺅن کا خیال دل سے نکال دیں اورمقابلے کے لئے الیکشن لڑیں، دیگر لوگ بھی وزیراعظم کے نقش قدم پر چلیں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی سے اداروں نے مضبوطی کی جانب قدم بڑھایا،ایسے اقدامات سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔

Leave a Reply