اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے الحاق کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریگا، بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی مقابلوں، گھر گھر تلاشی اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک ایران سرحد پر سمگلروں اور جرائم پیشہ افراد کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، افغانستان …
پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے الحاق کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریگا، بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی مقابلوں، گھر گھر تلاشی اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے الحاق کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریگا، بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی مقابلوں، گھر گھر تلاشی اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک ایران سرحد پر سمگلروں اور جرائم پیشہ افراد کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، افغانستان کو پر امن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی مقابلوں، گھر گھر تلاشی اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی ، غیر انسانی طور پر لاک ڈائون اور فوجی محاصرے کے دوران ظلم و ستم کا 284 واں دن ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورتحال کا فوری نوٹس لے اور بھارت کو ریاستی دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کیلئے ذمہ دار ٹھہرائے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کا فوری حل عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسرائیل سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو الحاق کرنے کے کسی بھی اقدام کی ہمیشہ مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی اور پہلے ہی غیر مستحکم صورتحال میں خطرناک حد تک اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں شامل فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل سے متعلق پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے سفارتخانے اور قونصل خانہ ہمارے شہریوں کی وطن واپسی میں معاونت کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 35 سے زائد ممالک سے 24466 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔







