پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی پارلیمنٹ کی نئی قانون سازی کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنے کا ایک اور فریب ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے، پاکستان ایک کروڑ 30 لاکھ کشمیریوں کے مصائب ختم کرنے کیلئے انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کے زمینی صورتحال پر بامعنی اثرات یقینی بنانے کےلئے تمام دستیاب آپشنز بروئے کار لائیگا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بامعنی اثرات کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب آپشنز استعمال کریگا تاکہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے مصائب ختم ہو سکے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔