اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا‘اس وائرس کے حوالے سے ذرائع ابلاغ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق کو مدنظر رکھیں تاکہ عوم پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ پیر کواپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال ملتان میں تنہائی …
پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا‘،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا‘اس وائرس کے حوالے سے ذرائع ابلاغ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق کو مدنظر رکھیں تاکہ عوم پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ پیر کواپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال ملتان میں تنہائی میں رکھے گئے چینی شہری کی صحت بہتر ہو رہی ہے،مریض کے سانس میں کسی انفیکشن کی علامت نہیں ملی،ان کا مشکوک کیس کے طور پر سٹینڈرز پروٹوکول کے مطابق علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ہم پوری طرح الرٹ ہیں‘ میڈیا کا کچھ حصہ غلط طور پر پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے کیس کی رپورٹ کررہا ہے۔ ہم میڈیا سے ذّہ دارانہ رپورٹنگ کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام کو پریشانی میں مبتلا نہ کریں اور رپورٹنگ سے پہلے حقائق کو چیک کریں۔








