پاکستان میں افغان مہاجرین کے 54 کیمپوں میں کورونا کی وباءسے تحفظ کیلئے احتیاتی تدابیر پر عمل، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی بھرپور مدد کی جا رہی ہے، ترجمان یو این ایچ سی آر

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ حکومت کی احتیاتی تدابیر پر عمل کرکے کورونا وائرس کی وباءسے تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کے 54 کیمپوں میں کورونا کی وباءسے تحفظ اور احتیاتی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کیا جا رہا ہے جبکہ یو این ایچ سی آر اس …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ حکومت کی احتیاتی تدابیر پر عمل کرکے کورونا وائرس کی وباءسے تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کے 54 کیمپوں میں کورونا کی وباءسے تحفظ اور احتیاتی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کیا جا رہا ہے جبکہ یو این ایچ سی آر اس وباءکے خلاف بھرپور مہم چلا رہا ہے، پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی یو این ایچ سی آر بھرپور مدد کر رہا ہے، ان مہاجرین میں کورونا سے بچاﺅ کےلئے ماسک سینیٹائزر اور اشیاءخوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءتقسیم کر رہے ہیں۔ بدھ کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وباءکی لپیٹ میں ہے، دنیا کے ترقی پذیر ممالک بھی اس وباءکے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں، حکومت پاکستان نے اس وباءکے حوالہ سے جو احتیاتی تدابیر اختیار اور سماجی رابطے عارضی طور پر منقطع کرنا عوام کو بتائے ہیں ان پر عمل کرکے اپنے آپ کو اور اہلخانہ کو اس وباءسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس وباءکے خلاف بروقت الرٹ جاری کیا جو خوش آئند ہے، اسی طرح یواین ایچ سی آر بھی اس وباءکی روک تھام کےلئے حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اس وباءکے نقصانات سے آگاہ کر رہا ہے جو اس وقت ملک میں قائم 54 افغان مہاجرین کیمپوں میں قیام پذیر ہیں ان کو اس وباءکے نقصانات، تحفظ اور علامات کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ قیصر خان نے کہا کہ پاکستان بھر میں قیام پذیر افغان مہاجرین کے کیمپ میں کورونا سے بچاﺅ کےلئے ماسک، سینیٹائزر اور موجودہ لاک ڈاﺅن کے پیش نظر اشیاءخوردونوش اور دیگر ضروت زندگی کی اشیاءبھی تقسیم کی جا رہی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں افغان مہاجرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

مزید خبریں