پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیں، سینیٹر دنیش کمار

164
Senator Dinesh Kumar
Senator Dinesh Kumar

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیں۔ جمعے کو ایوان بالا کے اجلاس میں دیوالی کی مناسبت سے اظہار خیال کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ دیوالی ہندو برادری کا بہت بڑا تہوار ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح صوبے میں یہ تہوار منایا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی جماعت کا نہیں ہوں لیکن اس عمل سے وہ میری لیڈر بن گئی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ خبیر پختونخوا نے تین صوبوں کے برعکس اپنے صوبے میں اس تہوار کا اہتمام نہیں کیا،انہیں اقلیتوں کو بلا کر ان کے ساتھ کیک کاٹنا چاہیے تھا۔

سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیں، یہ دھرتی ہماری جنم بھومی ہے اور ہم ہمیشہ اس کےلئے سینہ سپر رہیں گے۔ سینیٹر ندیم بھٹو نے بھی دیوالی کے تہوار پر ہندوکمیونٹی کو مبارکباد دی