پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں، حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے، بھارت میں اقلیتوں کو ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج کی سربراہی میں اقلیتی برادری کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں میں خلیل جارج، سردار رنجیت سنگھ، ولسن وزیر اور اقلیتی برادری کے دیگر ممبران شریک تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں، حکومت اقلیتوں …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج کی سربراہی میں اقلیتی برادری کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں میں خلیل جارج، سردار رنجیت سنگھ، ولسن وزیر اور اقلیتی برادری کے دیگر ممبران شریک تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں، حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خلیل جارج نے کہا کہ اقلیتی برادری ہر فورم پر اقلیتوں کے خلاف بھارتی سیکورٹی فورسز کے مظالم اجاگر کرے گی تاکہ ہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جا سکے۔ سردار رنجیت سنگھ نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے پر سکھ برادری حکومت پاکستان کی بے حد مشکور ہے۔